Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

Contact with Us

Ali Awan Email : aawanhazara@gmail.com

Tanawal District - Politicians are in a trouble now

Written By Ali Awan on Thursday 23 May 2013 | 21:27


21:27 | 0 comments | Read More

District Tanawal and our Politicians ضلع تناول اور ہمارے سیاسی نمائندے

Written By Ali Awan on Saturday 2 June 2012 | 23:04

District Tanawal and our Politicians
ضلع تناول اور ہمارے سیاسی نمائندے 
تجزیہ:گلفراز جدون

، ضلع تناول کی حمایت اور مخالفت کرنے والے بہت سے سیاسی کردار ابھی تک یہ نہیں سمجھ پارہے کہ کون سا قدم انکے زیادہ حق میں ہے ، پانچ بار ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونیوالے نوابذادہ صلاح الدین دو بار شکست کا سامنا کرنے کے بعد کالاڈھاکہ اورپکھل کے ووٹروں سے کافی نالاں رہے ۔
ضلع تورغر بننے کے بعد کالاڈھاکہ سے تو جان چھوٹ گئی البتہ پکھل کے ووٹر اب بھی انکے لئے کسی خطرے سے کام نہیں اسی وجہ سے ضلع تناول کے قیام میں انہیں سب سے زیادہ فائدہ نظر آتا ہے جہاں وہ پھر سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوسکتے ہیں اسی وجہ سے وہ تناول کو ضلع بنانے کے لئے اپنی بھرپور توانائیاں بھی صرف کررہے ہیں ۔
لساں نواب کو ہیڈکوارٹر بنانے کی صورت میں اپرتناول کے عوام کو اپنا مستقبل کافی تابناک نظرآتا ہے اسی وجہ سے وہ ضلع تناول کی فل سپورٹ میں ہیں اور نواب زادہ صلاح الدین سمیت ان تمام سیاسی شخصیات کی بھرپور حمایت کررہے ہیں جو ضلع تناول کے قیام میں انکی مدد کو تیار ہیں
ضلع تناول کا ایشو کھڑا ہونے پر لوئر تناول کے عوام کی طرف سے سب سے زیادہ تحفظات کا اظہار کیاجارہا ہے لوئرتناول میں شیروان،پنڈکرگو خان سمیت دیگر یونین کونسلیں شامل ہیں یہاں کے لوگوں کا خیال ہے کہ ایبٹ آباد جیسے ترقی یافتہ شہر کو کیوں چھوڑا جائے جہاں تعلیم صحت کی ہر طرح کی سہولت دسیتاب ہے جبکہ لساں جیسے پسماندہ علاقے میں ہیڈکوارٹر تسلیم کر کے ضلع تناول میں شامل ہونا روشنیوں سے تاریکیوں میں جانے کے مترادف ہے
ضلع تناول کی مخالفت کرنیوالوں میں مانسہرہ شہر کے شازی خان کے حلقے میں شامل کھواڑی اور منگلور کے عوام کے علاوہ ہری پور کے قاضی اسد کے حلقے سے سرائے نعمت خان اور پیر صابر شاہ کے حلقے کی چاریونین کونسلیں بھی شامل ہیں جہاں منتخب نمائندے اور عوام ایسے کسی بھی فیصلے کی پھرپور مخالفت کے لئے تیار بیٹھے ہیں
شیروان اور ملحقہ یونین کونسلوں کی ضلع تناول میں شمولیت کی مخالفت کرنیوالے سیاسی نمائندگان اس لئے نرم مزاجی سے کام لیتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ ضلع تناول بننے کی صورت میں وہاں بھی انکا مقام برقرار رہے جبکہ مخالفت کامیاب ہونے کی صورت میں موجودہ تناظر میں بھی اچھے ووٹ حاصل کرسکیں۔ ایسی دوغلی پالیسی اختیار کرنیوالوں میں قلندرخان لودھی، مرتضیٰ جاوید عباسی ،اور کچھ تنولی خاندان بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع تناول ایک ایسا پسماندہ علاقہ ہے جو ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور کے تین اضلاع میں منقسم ہے رابطہ سڑکوں کی حالت زار اور بعض علاقوں میں عدم موجودگی کی وجہ سے پورا تناول اندرونی طورپر آپس میں جڑا ہوا نہیں کئی علاقوں میں صحت کے مراکز تک موجود نہیں جہاں لوگ آج بھی شہر کے سفر اخراجات برداشت کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے بہت سے قابل نوجوان وسائل کی کمی کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں
تناول میں ترقیاتی عمل وقت کی اہم ضرورت قرار دیاجاسکتا ہے مگر جغرافیائی لحاظ سے یہ خطہ کچھ اس طرح ٹکڑوں میں بٹا ہوا ہے کہ اربوں روپے کے ترقیاتی کام کئے بغیر اس خطے کو کسی ایک ضلع میں سمیٹنا ممکن نظر نہیں آتا،اگر سیاسی نمائندوں کے دعوؤں اور وعدوں پر یقین کی کوشش کی جائے تو شیروان روڈ کی حالت ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنادیتی ہے ۔
لوئر تناول کے عوام تو اب وزیر اعلیٰ سے ملنے کے لئے جرگہ تشکیل دے رہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ انکے سیاسی نمائندے کس حد تک وفاکرتے ہیں، دن کی روشنی میں ضلع تناول کی مخالفت کرنیوالے بہت سے حلقے رات کی تاریکی میں حمایت کرنیوالے حلقوں سے خفیہ مزاکرات میں مشغول رہتے ہیں ۔
23:04 | 0 comments | Read More

تین دہائیوں سے علاقہ تناول پرراج کرنے والے پسماندگی کے ذمہ دارہیں ، تمیم عباسی

Written By Ali Awan on Saturday 5 May 2012 | 15:02

تین دہائیوں سے علاقہ تناول پرراج کرنے والے پسماندگی کے ذمہ دارہیں ، تمیم عباسی 
کھلابٹ(www.Tanawaldistrict.blogspot.com)پیرصابرشاہ اورفیصل زمان جہازوں والاحلقہ پی کے باون سے علیحدگی کریں اب وقت آگیاہے سریکوٹ اورغازی کے حکمرانوں کی حکمرانی ختم کرنے کااب یہ دونوں علاقہ تناول کی جان چھوڑیں ورنہ علاقہ تناول کواپنی حق لیناآتاہے تین دہائی سے علاقہ تناول پرراج کرنے والے پسماندگی کے ذمہ دارہیں علاقہ پسماندگی تب دورہوگی جب علاقہ تناول کانمائندہ اسمبلی فلورپراپنے حق کی آوازبلندکرے گااگرصابرشاہ اورفیصل زمان جہازوں والایونین کونسل بیڑ،لدڑمنگ، کلنجرکے خیرخواہ ہیں تووہ گرینڈجرگہ میں لوگوں کی خواہشات اوراحترام کرتے ہوئے لکھ کردیں گے یہ حلقہ بندی غلط ہے ورنہ دوغلی پالیسی کرنے والے کھل کرسامنے آجائیں گے علاقہ تناول کی خواہش ہے کہ یہ ہماری جان چھوڑیں ورنہ ہم کوخوداپناحق لیناآتاہے فیصل زمان ،پیرصابرشاہ نے ہمیشہ علاقہ تناول کودیوارکے ساتھ لگایاہے اب وہ وقت دورنہیں جب علاقہ تناول کانمائندہ اپنے حق کے لیے اسمبلی میں ضرورجائے گااوراپناحق لے کرآئے گاان خیالات کااظہارگندف حلقہ پی کے باون کے امیدوارتمیم عباسی نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔
15:02 | 0 comments | Read More

صوبہ ہزارہ بننے کے ساتھ ہی اپر اور لوئر تناول دو ضلع الگ الگ بنائے جائیں گے، مسعود اختر تنولی

صوبہ ہزارہ بننے کے ساتھ ہی اپر اور لوئر تناول دو ضلع الگ الگ بنائے جائیں گے، مسعود اختر تنولی 

ایبٹ آباد ( www.Tanawaldistrict.blogspot.com) تناول کی عوام صوبہ ہزارہ کے لیے بڑھ چڑھ کر کوشش کریں صوبہ ہزارہ بننے کے ساتھ ہی اپر اور لوئر تناول دو ضلع الگ الگ بنائے جائیں گے تا کہ لوگوں کو اپنے مسائل کے لیے در نہ جانا پڑے لوئر تناول کے لوگ اپنی مرصی سے اپنے ضلع میں اپنے مسائل حل کر سکیں اور اپر تناول والے الگ اپنے ضلع میں‘ یہ کام صرف صوبہ ہزارہ بننے کے ساتھ ہی سرانجام پائے گا ہزارہ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود اختر تولی نے کہا کہ بابا حیدر زمان پورے ہزارے وال کی شناخت کے لیے اور انکی بہتری کے لیے کوششیں کر ریہ ہیں ہم پہلے دن سے بابا حیدر زمان کے ساتھ ہیں اور آخر تک رہیں گے بابا حیدر زمان وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ناظم اعلیٰ کے دور میں ایک پیسہ بھی تنخواہ نہیں لی نہ گھر نہ گاڑی‘ ایسے لوگ ہی ہزارہ کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔
14:58 | 0 comments | Read More

مردہ سیاست کے گھوڑے میں جان ڈالنے والے تناول کی عوام کے مخلص نہیں ، محمد نذیر پھلکیری

مردہ سیاست کے گھوڑے میں جان ڈالنے والے تناول کی عوام کے مخلص نہیں ، محمد نذیر پھلکیری

مانسہرہ (www.Tanawaldistrict.blogspot.com) ضلع تناول کے نام پر اپنی مردہ سیاست کے گھوڑے میں جان ڈالنے والے تناول کی عوام کے مخلص نہیں جو لوگ ایک پوسٹ آفس قائم نہیں کر سکے وہ ضلع کیا بنائیں گے اس سلسلے میں پیر محمد ڈنہ وزیر خان اور محمد نذیر پھلکیری نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ ضلع تناول کے متعلق وزیر اطلاعات واضح اور دو ٹوک مؤقف اختیار کر چکے ہیں مگر کچھ عناصر اپنی مردہ سیاسی گھوڑے میں جان ڈالنے کے لیے جلسہ اور میٹنگ کر ریہ ہیں جو ضلع کے قیام کے لیے نہیں ذاتی شہرت کے لیے ہے انہوں نے کہا کہ لائق محمد خان‘ حبیب الرحمان تنولی سابق ایم پی اے سخی تنولی سمیت علاقے کے سابق ناظمین اور عمائدین اس تحریک میں شامل ہیں مگر ذاتی شہرت کے بھوکے نہیں ہیں جب مردم شماری مکمل ہو تی تو ضلع تناول کے قیام کا اعلان ہو گا جو منتخب ممبران اسمبلی کرائیں گے۔
14:53 | 0 comments | Read More

Abbottabad ; Central point of Lower Tanawal Sherwaz Bazar's Meelad Chowk presenting a view of lake

Written By Ali Awan on Sunday 29 April 2012 | 08:00

Abbottabad ; Central point of Lower Tanawal Sherwaz Bazar's Meelad Chowk presenting a view of lake

08:00 | 1 comments | Read More

Tanawal district is voice of lower and upper Tanawal

Tanawal district is voice of lower and upper Tanawal
Persons who organize a press conference against Tanawal district are actually not residents of Sherwan
Tanawal district will bring new era of development into the Tanawal

07:59 | 1 comments | Read More