Kalanjar will be developed if Tanawal becomes district, Muhammad Jafar

Written By Ali Awan on Monday, 16 April 2012 | 02:02

Kalanjar will be developed if Tanawal becomes district, Muhammad Jafar
تناول کو ضلع کا درجہ ملنے سے یو سی کلنجر کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا ، محمد جعفر سابق چیئرمین کلنجر
ہری پور (www.Tanawaldistrict.blogspot.com ) 
تناول کو ڈسٹرکٹ کا درجہ ملنے سے یونین کونسل کلنجر ، کی محرومیوں کاازالہ ہو گا اور نئے خوب صورت دور کا آغاز ہو گیا جس میں مقامی لیڈر شپ ابھر کر سامنے آئے گی اور اپنی مسائل کے بہتر حل میں کردار ادا کرے گی ان خیالات کااظہار یونین کونسل کلنجر کے سابقہ چئیرمین محمد جعفر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کے تناول ڈسٹرکٹ کی تحصیل کے لئے موضع ترین جگہ یونین کونسل کلنجر ہونی چائیے ۔یہ سنہری موقع ہمارے عوام کا ضائع نہیں کرنا چائیے اور تناول کا حصہ بن کر اپنی شناخت بحال کروانی چائیے۔ اس وقت علاقے کے مفاد میں نہ سوچنے والوں کا گروہ مختلف چالیں چل کر ڈسٹرکٹ تناول میں یونین کونسل کلنجر ، بیٹر اور لڈر منگ کو شامل کروانے کی گھناونی سازش کر رہا ہے عوام علاقہ ایسی سازشیں جو ان کے پہچان میں حائل ہوں کو ناکام بنائیں اور تناول کے مسائل کے حل کے لئے مل جوڑ کر بیٹھ جائیں۔ محمد جعفر نے کہا کہ عوام کے اندر ثقافتی انقلاب برپاکرنے کے لئے رول ماڈلز سامنے آئیں اور موزے تنگ کی طرز کے معاشی انقلاب کے ساتھ ساتھ زندگیوں میں سماجی انقلاب برپا کریں ، اس وقت اللہ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم اپنے تمام اختلاف کو بھولا کر ایک جگہ مل بیٹھ کر اپنی پہچان کو بحال کروائیں۔

No comments:

Post a Comment