District Tanawal is a substitute for backwardness of Tanawal residence
تناول کے تمام قبائل و اقوام کی محرومی کا ازالہ صرف ضلع تناول ہے، اہلیان اپر تناولمانسہرہ۔۔۔علاقہ اپر و لوہر تناول کے تمام قبائل و اقوام کی محرومی کا ازالہ صرف ضلع تناول کے قیام سے ہی ممکن ہے نوابزادہ صلاح الدین سعید کی وساطت سے تمام برادریاں وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا سے پر زور اپیل اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ضلع تناول اور تین تحصیلوں کا نوٹیفکیشن کر کے حق نمائندگی ادا کریں گزشتہ 57 سالوں سے تین ضلعوں میں بسنے والے عوام پسماندگی اور بے روزگاری سے دوچار ہیں ضلع تناول کے قیام سے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں اے این پی اگر فی الفور نوٹیفکیشن کر دیتی ہے تو مجوزہ ضلع تناول عوامی نیشنل پارٹی کا گڑھ ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار ضلع مانسہرہ کی سرکردہ شخصیت بابو اقبال خان‘ سمندر خان ایبٹ آباد سے ملک اسلم محمود‘ حاجی نصیر خان‘ مولانا اسحاق جبکہ ہری پور کی دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے کیا۔
No comments:
Post a Comment