Not against Tanawal District - If Beer, Kalanjar and Lidarmang should be with Haripur, Peer Sabir Shah
ضلع تناول کی مخالفت نہیں کرتے ، لدڑ منگ ، بیڑ و کلنجر ضلع ہری پور کیساتھ رہیں گے ، پیر صابر شاہ
ہری پور ۔۔۔۔ضلع ہریپورکی یونین کونسلوں کوضلع تناول میںشامل کرنے کے خلاف یونین کونسل بیڑ، کلنجراورلدڑمنگ کے ہزاروں عوام کازبردست احتجاج، عوامی حقوق کی خاطرکسی قربانی سے دریغ نہیں کروںگااپنے آنے والی نسلوں کے حقوق کاتحفظ نہ کرسکاتوسیاست میں رہنے کاکوئی حق نہیں عوام نے آج سیاسی وابستگیاں پس پشت ڈال کراپنے حقوق کی خاطراکٹھے ہوکراپنافرض اداکردیااب چوکیداربن کرحفاظت میں خودکروںگاچھوہرشریف میں احتجاجی جلسے سے ایم پی اے پیرصابرشاہ کاخطاب، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزضلع ہریپورکی تین یونین کونسلوں کونئے بننے والے ضلع تناول میںشامل کرنے کے فیصلہ کے خلاف یونین کونسل بیڑ، کلنجراورلدڑمنگ کے ہزاروں افرادکی احتجاجی ریلی جس کی قیادت سابق ناظم بیڑآصف علی جاہ ،سابق صوبائی وزیرایوب آفریدی ،سابق نائب ناظم عرفان عباسی، ظہورخان ٹلہالہ نے کی مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ پہنچی جہاں پرایم پی اے پیرصابرشاہ نے ان کااستقبال کیاعوام نے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے پیرصابرشاہ نے کہاکہ عوام نے آج ایک پلیٹ فارم پراکٹھے ہوکرباشعوراورغیرت مندہونے کاثبوت پیش کیاہے میں عوامی حقوق کی خاطرسیاسی تفریق ختم کرنے پرمشکورہوں سیاسی جماعتوں کے رشتے بعد میں ہیں پہلے ہماراعوام سے علاقائی رشتہ ہے اگرعوامی حقوق کاتحفظ نہ کرسکوں توسیاست میں رہنے کاکوئی حق نہیں عوام کے حقوق کے حصول کی خاطرسیاست کوٹھوکرمارنی پڑی تودریغ نہیں کروںگااب اپنے ضلع کی یونین کونسلوں کی حفاظت چوکیداربن کرکروںگاانہوں نے کہاکہ ضلع تناول کی مخالفت نہیں کرتے تینوں یونین کونسلوں کی عوام نے ہری پورکے ساتھ رہنے کافیصلہ سنادیاہے اس کاتحفظ اولین ذمہ داری ہے ضلع تناول بنانے والوں کے ساتھ جدوجہدکروںگالیکن اپنی عوام کے حقوق کاتحفظ بھی یقینی بناناہے ہمیں اپنی مٹی کے ساتھ محبت ہے اورمٹی کے بیٹے کاکرداراداکروںگا۔
No comments:
Post a Comment