District Tanawal will bring 12000 jobs and new era for development of Area, Muhammad Jafar

Written By Ali Awan on Monday 16 April 2012 | 02:14

District Tanawal will bring 12000 jobs and new era for development of Area, Muhammad Jafar
ضلع تناول کے قیام سے 12ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہونگی اور تعمیر و ترقی کا آغاز ہو گا ، محمد جعفر ہر ی پور(www.Tanawaldistrict.blogspot.com ) ضلع تناول کے قیام سے دو درجن سے زائد محکمہ جات میں 12000 نوجوان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغٖاز ممکن ہو گا تناول کی مخالفت کرنے والے اگر یونین کونسل کلنجر بیٹر اور لڈرمنگ کے نوجوانوں کو روزگار دلوا نہیں سکتے تو ان کی راہ میں روڑے اٹکانے سے باز رہیں ان خیالات کااظہارسابقہ چےئرمین یونین کونسل کلنجر محمد جعفر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سچ ہمشہ فاتح ہوتا ہے سورج کو انگلی کے پیھچے نہیں چھپایا جا سکتا تناول کی تعمیر و ترقی تناول کے ڈسٹرکٹ بن جانے پر ہی مضمر ہے قسمت کی کایا اس وقت تناول پر مہربان ہونے جا رہی ہےء مگر چند سیاسی میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کرنے والوں کو ہضم نہیں ہو رہا وہ سوچتے ہیں کہ یک دم تناول سے پسماندگی ختم ہوجانے سے ان کا سابقہ کردار اور مجرمانہ سوچ سادہ لوح عوام پر عیاں ہو جائے گی اور سوسایٹی میں منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہیں گے محمد جعفر نے کہا کہ تناول کے جد وجہد کرتے رہیں گے اور مخالفت کرنے والوں پر تنقید بھی جاری رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ قارئین خود سوچیں تناول میں رہنے والے کیونکہ تناول کو آپ گریڈ ہونے کی مخالفت کریں گے ؟ زمینی حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کرنے والے اپنا کرئیر آپ ختم کر رہے ہیں

No comments:

Post a Comment