تین دہائیوں سے علاقہ تناول پرراج کرنے والے پسماندگی کے ذمہ دارہیں ، تمیم عباسی

Written By Ali Awan on Saturday, 5 May 2012 | 15:02

تین دہائیوں سے علاقہ تناول پرراج کرنے والے پسماندگی کے ذمہ دارہیں ، تمیم عباسی 
کھلابٹ(www.Tanawaldistrict.blogspot.com)پیرصابرشاہ اورفیصل زمان جہازوں والاحلقہ پی کے باون سے علیحدگی کریں اب وقت آگیاہے سریکوٹ اورغازی کے حکمرانوں کی حکمرانی ختم کرنے کااب یہ دونوں علاقہ تناول کی جان چھوڑیں ورنہ علاقہ تناول کواپنی حق لیناآتاہے تین دہائی سے علاقہ تناول پرراج کرنے والے پسماندگی کے ذمہ دارہیں علاقہ پسماندگی تب دورہوگی جب علاقہ تناول کانمائندہ اسمبلی فلورپراپنے حق کی آوازبلندکرے گااگرصابرشاہ اورفیصل زمان جہازوں والایونین کونسل بیڑ،لدڑمنگ، کلنجرکے خیرخواہ ہیں تووہ گرینڈجرگہ میں لوگوں کی خواہشات اوراحترام کرتے ہوئے لکھ کردیں گے یہ حلقہ بندی غلط ہے ورنہ دوغلی پالیسی کرنے والے کھل کرسامنے آجائیں گے علاقہ تناول کی خواہش ہے کہ یہ ہماری جان چھوڑیں ورنہ ہم کوخوداپناحق لیناآتاہے فیصل زمان ،پیرصابرشاہ نے ہمیشہ علاقہ تناول کودیوارکے ساتھ لگایاہے اب وہ وقت دورنہیں جب علاقہ تناول کانمائندہ اپنے حق کے لیے اسمبلی میں ضرورجائے گااوراپناحق لے کرآئے گاان خیالات کااظہارگندف حلقہ پی کے باون کے امیدوارتمیم عباسی نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔

No comments:

Post a Comment