District Tanawal's dreams soon will come true

Written By Ali Awan on Tuesday 27 March 2012 | 14:21

District Tanawal's dreams soon will come true

ضلع تناول کی منزل بہت قریب آچکی ہے ، تناول اتحاد

Leaders of Tanawal Ittehad, Ex-district Naib Nazim Abbottabad Junaid Tanoli, Dr Muhammad Siddique, and other are participated in meeting for Tanawal District


ہری پور۔۔۔استحصالی قوتیں آج ضلع تناول کی راہ میں رکاوٹیں پیداکررہی ہیں پیر صابر شاہ اپنی گدی کی حفاظت کرسکتاہے تو کیا اہلیان تناول اپنی مٹی کی حفاظت نہیں کرسکتے تناول تناول والوں کا ہے سریکوٹ یا غازی والوں کا نہیں ہے ضلع تناول 60سال پہلے بن جاناچاہیے تھا مگر اب ضلع تناول کی منزل بہت قریب آچکی ہے اگلے چند ہفتوں میں ضلع تناول کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ہوجائے گا ان خیالات کا اظہار علاقہ تناول کی مختلف یونین کونسلوں کے نمائندوں نے کھلابٹ ٹائون شپ میں منعقدہ پہلے باضابطہ مشاورتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نواب جہانگیر سعید ،حاجی محمداکرم ،ولایت خان تنولی ،سابق ضلع نائب ناظم ایبٹ آباد ملک جنید خان تنولی ،عبدالوحید تنولی ،شاہین خالد ،ڈاکٹرصدیق خان ،اعظم خان ،حاجی نورخان تنولی ،پرنسپل عزیز الرحمن ،تمیم عباسی ،ڈاکٹرعبدالرئوف اورسابق تحصیل نائب ناظم محمدسلیم تنولی نے خطاب کیا اورکہاکہ ضلع تناول وقت کی اہم ضرورت ہے سریکوٹ وغازی والوں سے اب تناول کو نجات دلانے کا وقت قریب ترہے ہمیں اپنی شناخت اورپہچان چاہیے اورمحرومیوں کے خاتمہ کے لئے ضلع تناول بہت ضروری ہے آج اگر پٹھان انگریز دورسے قبل کا نام تبدیل کرکے خیبرپختونخوارکھ سکتے ہیں تو کیاضلع تناول کی پہچان کے لئے نہیں بن سکتا۔

No comments:

Post a Comment