Kalanjar and Beer should be included into Tanawal district on merit, Waqas Saeedi
میرٹ پر یونین کونسل بیٹر ، کلنجر کو ڈسٹرکٹ تناول میں شامل کیا جائے، وقاص سعیدی
کمشنر ہزارہ کی یونین کونسل کلنجر اور بیٹر کو ڈسٹرکٹ تناول میں نہ شامل کرنا زمینی حقائق کے برخلاف خالصتاً سیاسی عمل ہو گا
ہر ی پور(www.Tanawaldistrict.blogspot.com ) کلنجر یوتھ ونگ کے ایڈمن وقاص احمد سعیدی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کمشنر ہزارہ کی یونین کونسل کلنجر اور بیٹر کو ڈسٹرکٹ تناول میں نہ شامل کرنا زمینی حقائق کے برخلاف خالصتاً سیاسی عمل ہو گا جسکا اہلیان تناول بھرپور احتجاج کریں گے ۔ تناول سے متعلق کوئی بھی فیصلہ تناول کی عوام سے مشاورات کے بعد ہونا چائیے پیر صابر شاہ سری کوٹ اور غازی کے عوام کے نمائندے ہیں جبکہ تناول کے عوام مقامی لیڈر شپ کو سامنے لا کر اپنے مسائل کے حل کے لئے تناول میں شامل ہونا چا رہے ہیں ، وقاص احمد نے کہا کہ یہ کسے ممکن ہو سکتا ہے کہ تناول کے رہنے والے تناول کو ڈسٹرکٹ نہیں بننے دیں گے ؟؟ ہمارے نوجوان ہر سال آل تناول کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد کرواتے ہیں ، بیٹر میں تناول آرٹ اکیڈمی کا کردار کسی سے ڈکا چھپا نہیں ان تمام تر دلیلوں کے باوجود ڈسٹرکٹ تناول کی مخالفت سمجھ سے باہر ہے ،وقاص احمد نے کمشنر ہزارہ اور ڈی سی او ہری پور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود مندرجہ بالا یونین کونسلوں کی جغرافیائی حدود دیکھایں اور میرٹ پر یونین کونسل بیٹر ، کلنجر کو ڈسٹرکٹ تناول میں شامل کیا جائے ، اور تناول کے عوام کو ان کا جائز مقام دیا جائے ۔
No comments:
Post a Comment