Peer Sabir Shah never give importance to the problems of Beer, Kalanjar and Ludarmang, Residents of Area

Written By Ali Awan on Monday 16 April 2012 | 02:04

Peer Sabir Shah never give importance to the problems of Beer, Kalanjar and Ludarmang, Residents of Area
پیر صابر شاہ نے آج تک کلنجر ، بیڑ اور لدڑ منگ کے مسائل پر توجہ نہیں دی ،اہلیان علاقہ 
تنا ول کی یونین کونسلوں کلنجر ،بیٹر اور لڈر منگ پر سیاست کرنے والوں کو کھلبلی لگ گئی ایک دم سے ان کے دل تناول کے عوام کے ساتھ دھڑکنے لگ گئے، عوام کا سروے میں اظہار خیال
ہری پور (www.Tanawaldistrict.blogspot.com ) تناول کے ضلع بن جانے اور یونین کونسل کلنجر بیٹر اور لڈرمنگ کے معززین علاقہ کو ایک جگہ اکھٹا کر کے مشاورات کروانے والے سابقہ اور موجودہ ایم پی اے نے آج تک کھبی گرلز ہائی سکول کلنجر ، گورنمنٹ ڈگری کالج گندف ،آر ایچ سی صوابی میرا (جس میں آج بھی بجلی کی سہولت موجود نہیں ہے )کے بارے کھبی عوام علاقہ سے مشاورت نہیں کی جبکہ تناول کو ڈسٹرکٹ کا درجہ ابھی ملا بھی نہیں تھا کہ تناول کی یونین کونسلوں کلنجر ،بیٹر اور لڈر منگ پر سیاست کرنے والوں کو کھلبلی لگ گئی ایک دم سے ان کے دل تناول کے عوام کے ساتھ دھڑکنے لگ گئے ۔ اور تناول کے عوام سے مشاورت شروع ہو گی ان خیالات کے اظہار گزشتہ روز یونین کونسل کلنجر میں کئے گئے ایک سروے کے دوران نوجوانوں نے کیا۔ حسرت خان نے کہا کہ تناول کو ضلع کا درجہ ملنے سے روزگار میں اضافہ ہو گیا اور تناول کے عوام اپنی ثقافت کو بحال کروانے کے قابل ہو جائیں گے ، مشہورعلاقہ تناول کے فاسٹ باولر شاہ ارم نے نمائندہ شمال کو بتایا کہ گیارہ سال سے آر ایچ سی کلنجر میں بجلی فراہم نہیں کی گئی اس دوران کتنی خواتین کتنے بچے بلک بلک کر دم توڑ گئے مگر کسی سیاسی راہنماء نے کھبی کسی سے مشاورت نہیں کی ، گورنمنٹ ڈگری کالج 2006 میں فیزبیلٹی رپورٹ تیار ہونے کے باوجود کالج کی راہ میں روڑے اٹکائے گئے سابقہ اور موجودہ ایم پی اے 2006 سے لے کر 2012میں کالج تعمیر کروانے میں ناکام رہے کیونکہ ان کا تعلق سری کوٹ اور غازی سے تھا ان کے بچے اگر یونین کونسل کلنجر میں پڑھتے ہوتے تو کالج تعمیر ہو چکا ہوتا اور گرلز ہائی سکول کلنجر چالو ہو چکا ہوتا مگر ایسا نہیں ہونے دیا جا رہا کیونکہ سیاسی راہنماء سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یونین کونسل کلنجر بیٹر اور لڈر منگ کے عوام کو پسماندہ رکھے ہوئے ہیں ۔ رضوان خان کا کہنا تھا کہ ہم اپ سٹریم متاثرین تربیلہ ڈیم ہیں اس کے باوجود ہماری یونین کونسلیں ہری پور کی پسماندہ ترین یونین کونسلیں ہیں 9ارب رائیلٹی میں سے ہماری تنیوں یونین کونسلوں میں ترقیاتی منصوبے شروع نہیں کئے جاتے ۔ ہر جگہ ہمیں محروم رکھنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور ہم تناول کے رہنے والوں کو ڈسٹرکٹ تناول کا حصہ بنایا جائے ۔

No comments:

Post a Comment